روسي مسافر طيارہ حادثے كا شكار

ذرائع كے مطابق جہاز رن وے پر اترتے ہي بے قابو ہوگيا اور رن وے كے سامنے كي ديوار توڑتا ہوا ايك عمارت سے جا ٹكرايا زخمي افراد كو ہسپتال ميں طبي امداد فراہم كي جارہي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك روسي مسافر طيارہ جس ميں دو سو مسافر سوار تھے سائبيريا ميں رن وے پر اترتے ہوئے حادثے كا شكار ہو گيا ہے يہ حادثہ سائبيريا ميں مقامي وقت كے مطابق صبح آٹھ بجے پيش آيا روسي حكام كا كہنا ہے كہ اس حادثے ميں كم از كم 43 افراد زخمي ہوئے ہيں  جہاز پر 192 مسافر تھے جبكہ آٹھ عملے كے اركان تھے اطلاعات كے مطابق جہاز كے عملے كے تمام افراد ہلاك ہوگئے ہيں اطلاعات ہيں كہ طيارے پر سوار 150 سے زائد افراد ہلاك ہوگئے ہيں جن ميں كئي بچے بھي شامل ہيں حادثے كا شكار ہونے والا طيارہ A-130 ايئر بس ماسكو سے سائبيريا كے ليئے روانہ ہوا تھا تاہم سائبيريا كے اركتسك ايئر پورٹ پر لينڈنگ كے دوران طيارہ حادثے كا شكار ہوگيا ذرائع كے مطابق جہاز رن وے پر اترتے ہي بے قابو ہوگيا اور رن وے كے سامنے كي ديوار توڑتا ہوا ايك عمارت سے جا ٹكرايا زخمي افراد كو ہسپتال ميں طبي امداد فراہم كي جارہي ہے جن ميں سے زيادہ تر جھلس كر زخمي ہوئے ہيں حكام كے مطابق آگ پر قابو پانے ميں تين گھنٹے كا وقت لگا امدادي ٹيميں ابھي بھي ملبے سے لاشيں نكال رہي ہيں اب تك 65 لاشيں نكالي جاچكي ہيں

News Code 350688

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =