11 مارچ، 2018، 9:00 AM

ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا تاریخ کی بہت بڑی غلطی

ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا تاریخ کی بہت بڑی غلطی

فرانس کے صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر میکرون نے پیرس میں یہودیوں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ القدس کے بارے میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی فیصلہ یا اعلان مشرق وسطی کے دیرینہ اور حل طلب مسئلے کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوسکتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس سے مشرق وسطی میں امن  کوششوں کی راہ میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس سے خطے کی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالات مزید ابتر ہوں گے۔

News ID 1879288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha