مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے مصر میں غاصب صہیونی حکومت کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور سعودی عرب کو ایک پیج پر لانے کے لئے سعودی عرب کے ولیعہد کو اپنی مٹھی میں لے لیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اب اسرائیل کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا ۔ سعودی عرب نے اسرائیل پر عائد فضائی پابندی بھی ختم کردی ہے۔ مسلم ذرائع ابلاغ سعودی عرب کے اس اقدام کو مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں کے خلاف بہت بڑی اور گہری سازش قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے مصر میں غاصب صہیونی حکومت کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1879283
آپ کا تبصرہ