مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر اس سفر میں عراق کے اعلی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر زراعت حجتی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر اس سفر میں نائب صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1879217
آپ کا تبصرہ