کرکوک میں داعش کمانڈروں سمیت 20 داعش دہشت گرد ہلاک

عراقی فورسز نے کرکوک میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی داعش کمانڈروں سمیت 20 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے کرکوک میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی داعش کمانڈروں سمیت 20 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ 15 وہابی دہشت گردوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الحویجہ کے علاقہ تل لحم اور مکیصم میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ عراق کی رضآکار فورس حشد الشعبی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کئی داعشی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

News Code 1879157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =