یمن میں سعودی اور سوڈانی فوجی ہلاک

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی اور سوڈآنی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی اور سوڈانی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے حرض گزرگاہ کی جانب ہونے والے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1879156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =