یمنی فورسز نے 214 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا/سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 200 میزائل فائر کئے

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 214 سعودی عرب کے حملہ آور اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ یمنی فورسز اور قبائل نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 214 سعودی عرب کے حملہ آور اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ یمنی فورسز اور قبائل نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران  سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

انصار اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری کے مہینے میں حملہ آور سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 69 سعودی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ سعودی اتحاد اور منصور ہادی سے وابستہ 145 فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ دشمن کے ہتھیاروں کے تین گوداموں کو تباہ کیا گیا ۔ اس کارروائی کے دوران دشمن کی 20 بکتر بند گاڑیوں ، 5 ٹینکوں اور 125 دوسرے جنگی وسائل کو تباہ کردیا گیا۔

بیان کے مطابق اسلامی تنظیم انصار اللہ نے دشمن کے 51 حملوں کو ناکام بنایا جبکہ دشمن کے خلاف 48 مرتبہ گوریلا حملے کئے گئے اور اسے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودیوں اور اس کے اتحادیوں کی شکست یقینی ہےکیونکہ یمنی عوام اپنی سرزمین پر سعودیوں کے ناپاک وجود کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے

News Code 1879129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =