1 مارچ، 2018، 8:18 AM

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے  ہندوستانی فائرنگ کا  بھرپور اور موثر جواب دیا اور ہندوستانی فوج کی متعدد  چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

News ID 1879063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha