مہر خبـررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ پتوکی میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اس پر نازیبا فقرے بھی کسے گئے۔ اطلاعات کے مطابق پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کے قائم مقام صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ خطاب کیا لیکن جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔جلسے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن کو مردوں نے گھیرلیا اور اس پر ناصرف نامناسب جملے کسے بلکہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
پاکستان کے علاقہ پتوکی میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اس پر نازیبا فقرے بھی کسے گئے۔
News ID 1879029
آپ کا تبصرہ