مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم ليگ ن کے رہنما نواز شريف کے جلسہ میں کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی کی بنا پر جلسہ بد نظمی کا شکار ہوگيا۔ حافظ آباد ميں مسلم ليگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کو شدید خطرہ لاحق ہے اور عوام ان کے ساتھ فرار ہونے کے لئے تیار ہوجائیں اور عوام کی حمایت کے بغیر انقلاب لانا ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ انھیں نواز شریف پر اعتماد نہیں کیونکہ وہ پاکستان کو مشکل وقت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے اور فرار ہونے والا لیڈر ملک کو درپیش خطروں سے نکال نہیں سکتا۔ اطلاعات کے مطابق حافظ آباد ميں مسلم ليگ ن کے جلسے ميں نواز شريف کے خطاب کے دوران اس وقت بدنظمي ہوگئي جب جلسے ميں موجود ليگي کارکن آپس ميں لڑ پڑے اور دھکم پيل شروع ہوگئي. دھکم پيل کے بعد جلسے ميں شريک افراد کے درميان ہاتھا پائي بھي ہوئي.
مہر نیوز-19 مئی 2012ء: پاکستان مسلم ليگ ن کے رہنما نواز شريف کے جلسہ میں کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی کی بنا پر جلسہ بد نظمی کا شکار ہوگيا نواز شریف نے کہا کہ ملک کو شدید خطرہ لاحق ہے اور عوام ان کے ساتھ فرار ہونے کے لئے تیار ہوجائیں ۔
News ID 1606524
آپ کا تبصرہ