خبر رساں ايجنسي مہر نےذرائع كے حوالے سے خبر دي ہے كہ ابو غريب جيل ميں امريكي فوجيوں كي عراقي قيديوں سے بدسلوكي امريكي شائستگي كے دعوے، اعلي اخلاقي اقدار كے پرچار اور مہذب ہونے كے تفاخر كے ليے بدنامي كا داغ بن گئي ہے لوگوں كو اس بات كا علم تب ہوا جب بے بس قيديوں كے ساتھ انسانيت سوز مظالم مجسم اور شرم آور تصويروں كي شكل ميں دنيا كے سامنے آگئے
امريكي انٹيلي جينس كے افسر نے تسليم كيا كہ انہوں نے عراقي قيديوں كو جنسي فعل كي مختلف صورتوں پر عمل كرنے اور ننگے بدن رينگنے پر مجبور كيا
گزشتہ ماہ ايك رپورٹ ميں كہا گيا تھا كہ امريكي انٹيلي جنس كے 23 افسروں اور چار عام ٹھكيداروں نے عراقي قيديوں سے بدسلوكي كي حوصلہ افزائي كي تھي يا پھر اس پر چشم پوشي كي تھي
رپورٹ ميں يہ بھي كہا گيا تھا كہ ممكن ہے كہ عراقي قيديوں سے بدسلوكي كي وجہ سے پچاس كے قريب افراد كو قانوني يا انضباطي كارروائي كا سامنا كرنے پڑے
آپ کا تبصرہ