24 فروری، 2018، 8:34 AM

افغان حکومت کا 36 ہزار اہلکاروں پر مشتمل نئی ملیشیا تشکیل دینے کا اعلان

افغان حکومت کا 36 ہزار اہلکاروں پر مشتمل نئی ملیشیا تشکیل دینے کا اعلان

افغانستان کی وزارت دفاع نے تقریباً 36 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک نئی ملیشیا تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو ان علاقوں میں تعینات کی جائے گی جنھیں فوجی کارروائیوں کے دوران طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت دفاع نے تقریباً 36 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک نئی ملیشیا تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو ان علاقوں میں تعینات کی جائے گی جنھیں فوجی کارروائیوں کے دوران طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان دولت وزیری نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ نئی ملیشیا کیلیے 7500 اہلکار افغان نیشنل آرمی سے لیے جائیں گے اور 28500 دوسرے افراد ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ تمام بھرتیاں ان علاقوں سے کی جائیں گی جو افغان حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور انھیں تربیت دینے کے بعد طالبان سے واپس لینے والے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ طالبان کو واپسی سے باز رکھا جا سکے۔ دولت وزیری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نئی ملیشیا کی بھرتی وزارت دفاع کریگی اور وہ اسی وزارت کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

News ID 1878948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha