18 فروری، 2018، 1:46 PM

امریکی صدر کی ایف بی آئی پر شدید تنقید

امریکی صدر کی ایف بی آئی پر شدید تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے واقعہ پر ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں فلوریڈا اسکول میں  فائرنگ کے واقعہ پر ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دُکھ ہے کہ ایف بی آئی نے فلوریڈا اسکول کے حملہ آور سےمتعلق تمام شواہد کھودیئے اور یہ کوتاہی نا قابل قبول ہے۔ امریکی صدر نے ایف بی آئی پر امریکی انتخابات پر روسی سازش کے حوالے سے بھی شدید تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی نے زیادہ وقت ٹرمپ انتخابی مہم میں روسی سازش ثابت کرنےمیں لگایا،جبکہ ایف بی آئی کو ملک کے بنیادی کاموں پر توجہ دینی چاہیے۔

News ID 1878830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha