18 فروری، 2018، 1:03 PM

افغانستان میں طالبان اور داعش سے منسلک 75 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں طالبان اور داعش سے منسلک 75 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 داعش دہشت گردوں سمیت 75سے زائد وہابی دہشت گرد طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 داعش دہشت گردوں سمیت 75سے زائد وہابی دہشت گرد طالبان  ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی حکام  کے مطابق صوبہ ارزگان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں طالبان کے 12 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا صوبہ ننگرہار کے ضلع دیح بالا میں بھی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 5 داعش دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔

News ID 1878824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha