2 فروری، 2018، 4:50 PM

جنوبی افریقہ میں ایک ہزار کان کن زیر زمین کان میں محصور

جنوبی افریقہ میں ایک ہزار کان کن زیر زمین کان میں محصور

جنوبی افریقہ میں بجلی کے تعطل کے باعث تقریبا ایک ہزار کان کن زیر زمین کان میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بجلی کے تعطل کے باعث تقریبا ایک ہزار کان کن زیر زمین کان میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 950 کان کن فری اسٹیٹ کا شہر ویلکوم میں سونے کی کان میں کام کررہے تھے کہ بجلی کے تعطل کے باعث زمین کے نیچے محصور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شدید موسمی حالات کے باعث بجلی کا تعطل ہواجبکہ کان کے مالک جیمس ویلسٹیڈ کا کہنا ہے کہ محصور ہونے والے کان کن محفوظ ہیں۔ اور انھیں غذائی اور طبی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

News ID 1878462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha