31 جنوری، 2018، 10:45 PM

اسماعیل ہنیہ کا نام امریکی دہشت گردی کی لسٹ میں شامل

اسماعیل ہنیہ کا نام امریکی دہشت گردی کی لسٹ میں شامل

فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا نام دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا نام دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایسی تمام کمپنیوں یا فرد کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسماعیل ہنیہ سے لین دین یا کاروبارکریں گی۔ امریکہ نے فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ پر پابندیاں عائد کرکے ایک بار اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔مسلم ذرائع کے مطابق اگر عرب اور مسلمان ممالک ملکر امیرکہ کے خلاف پابندیاں عائد کریں تو بیت المقدس آزاد ہوجائے گا۔

News ID 1878428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha