مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے نئی قومی حکومت میں شامل وزراء کے نام صدر محمود عباس کو پیش کردیئے ہیں اطلاعات کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قومی حکومت کی تشکیل مکہ معاہدے کے تحت عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں تمام اطراف بشمول حماس، الفتح و دیگر جماعتیں، ایک خاتون اور ایک عیسائی وزیر کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لئے تمام متعلقہ اطراف سے بات چیت کی گئی ہے اور انہوں نے پابندیاں ختم کرنے کا یقین دلایا ہے،اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وزراء کے نام ہفتہ کورملہ اور غزہ میں ایک ساتھ پارلیمان کے سامنے پیش کرکے اسی روز اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا جائے گا۔
وزیراعظم اسماعیل ہنیہ
فلسطینی وزیر اعظم نے نئی قومی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا ہے
فلسطین کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے نئی قومی حکومت میں شامل وزراء کے نام صدر محمود عباس کو پیش کردیئے ہیں
News ID 461758
آپ کا تبصرہ