27 جنوری، 2018، 8:50 AM

الجزائرمیں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 7 وہابی دہشت گرد ہلاک

الجزائرمیں  فوج کے ساتھ جھڑپ میں 7 وہابی دہشت گرد ہلاک

الجزائرمیں فوج نے ایک کارروائی کے دوران 7 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائرمیں فوج نے ایک کارروائی کے دوران 7 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ الجزائر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج نے انسداد دہشت گردی مہم کے تحت دار الحکومت سے 550 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع خنشلہ صوبے کے علاقہ رخوش میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

News Code 1878315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha