10 جنوری، 2018، 10:54 AM

ہندوستان کی واحد ایٹمی آبدوز خراب ہوگئی

ہندوستان کی واحد ایٹمی آبدوز خراب ہوگئی

ہندوستان کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز " آئی این ایس اریہانت " کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ہندوستانی وزارت دفاع نے میڈیا کی خبروںپرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کوعملے کی لاپرواہی سے نقصان ہوا، آبدوز بندرگاہ پرموجود تھی کہ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اس کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا جس سے پانی آبدوز کے اندر داخل ہوگیا اور اسے شدید نقصان پہنچا جس کی مرمت کا کام گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے۔ اس آبدوز کو ایڈوانس ٹیکنالوجی ویسل پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔

News ID 1877936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha