9 جنوری، 2018، 5:21 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی عہدے سےمستعفی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی عہدے سےمستعفی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ  ثناء اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ثناء اللہ زہری نے اپنے استعفے میں انتہائی مختصر عبارت لکھی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ میں آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ واضح رہے کہ  ثناء اللہ زہری کے خلاف آج بلوچستان اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے والی تھی جس کی ضرورت اب خود بخود ختم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ کے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جانی تھی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بحران پر قابو نہ پانے پر نواب ثناءاللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔

News ID 1877932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha