مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے لئے سبق آموز اور عبرت کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی رفتار ناقابل اعتماد ہے اور امریکہ کے اتحادیوں کو بھی امریکی صدر کی رفتار پر اعتماد نہیں ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ حالیہ ایک برس میں امریکہ کی خارجہ پالیسی کو شکست و ناکامی کا سامنا رہا ہے اور سکیورٹی کونسل کا حالیہ اجلاس اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل میں اپنے اتحادیوں کو بھی ایران کے خلاف میدان میں نہیں لا سکا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں واضح طور پر مداخلت کررہا ہے اور عالمی اداروں کو اپنے مفادات میں استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو اس کا بر وقت ، مؤثراور مناسب جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ