مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ، ہیں اور رہیں گے، ان کے خلاف عدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ایک کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں کیوں کہ ہم نے پاکستان کے مسائل حل کیے ہیں، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، جب بھی ایسا ہوا تو ان فیصلوں کو نا تو پاکستان کے عوام نے مانا اور نا ہی تاریخ نے اسے قبول کیا۔ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں، جولائی میں عام انتخابات ہوں گے، اس میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔ نوازشریف کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا۔ عوام اور تاریخ اسے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ، ہیں اور رہیں گے، ان کے خلاف عدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے۔
News ID 1877902
آپ کا تبصرہ