مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سردی کی لہرسے اموات مسی سپی ،مشی گن، ٹیکساس اور وسکونسن میں ہوئیں۔ امریکہ کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنےکےسبب مسی سپی میں کئی مقامات پرپانی کی لائنیں پھٹ گئیں۔اسکول اور دفاتر بند، ہزاروں پروازیں منسوخ اور ہائی ویز پر بڑی تعداد میں حادثات پیش آئے ہیں ۔
امریکہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
News ID 1877839
آپ کا تبصرہ