30 دسمبر، 2017، 11:25 AM

امریکہ اور یورپ میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات

امریکہ اور یورپ میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات

امریکہ اور یورپ میں سالِ نو کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں سالِ نو کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ نیو یارک میں سکیورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لندن میں خصوصی بیریئرز لگا دیئے جبکہ پیرس میں 2 ہزار فوجی، 10 ہزار پولیس اور ریسکیو اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں۔نئے سال کی آمد قریب آتے ہی نیویارک میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر دیے گئے ،سکیورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز ڈیوٹی انجام دیں گے۔

News ID 1877695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha