15 دسمبر، 2017، 10:31 AM

برطانیہ اور چین کا ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ پر اتفاق

برطانیہ اور چین کا ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ پر اتفاق

برطانیہ اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پروازوں کی تعداد کی حد 100سے بڑھا کر 150کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پروازوں کی تعداد کی حد 100سے بڑھا کر 150کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ یہ اقدام بریگزٹ کے بعد تجارت میں اضافہ کرنے کی کوشش کا پہلا ہے، یہ معاہدہ اکتوبر 2016ء میں براہ راست ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 40سے بڑھا کر 100کرنے کے بارے میں کئے جانیوالے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کرس گرے لنگ نے کہا کہ نیا معاہدہ یورپی یونین سے باہر برطانیہ کے مستقبل کیلئے برطانیہ کو تیارکرنے کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ مذاکرات کا نتیجہ نکلنے سے قطع نظر بہتر ی کی جانب گامزن ہو گا ۔

News ID 1877361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha