11 دسمبر، 2017، 8:11 PM

صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد امریکی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالنے سے قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جن خواتین نے الزامات عائد کئے ہیں ان کی بات سنی جائے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے ان تمام خواتین پر فخر ہے، جنہوں نے ہالی ووڈ کے ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں اور ان کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی۔جن خواتین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں ان کی بات سنی جانی چاہیے اور اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

News ID 1877289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha