مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں اورسکیورٹی خدشات کے سبب محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ممکنہ طور پر چینی شہریوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خدشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موجود چینی شہری محتاط رہیں۔ بیان میں چینی شہریوں کو پاکستانی سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں سے تعاون کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری طور پر سفارت خانے کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ چینی شہریوں کو اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔ چینی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر کم سے کم وقت گزاریں اور ہجوم میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کریں جب کہ اپنے دفاتر،کمپنیوں اور کام کی جگہ پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو حد درجہ یقینی بنائیں۔
چین نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں اورسکیورٹی خدشات کے سبب محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
News ID 1877224
آپ کا تبصرہ