4 دسمبر، 2017، 11:21 PM

دیرالزور میں 228 وہابی دہشت گرد ہلاک

دیرالزور میں 228 وہابی دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبہ دیر الزور میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے228 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 228 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا دیر الزور کے جنوب مشرق میں البوکمال کے اطراف میں گذشتہ 19 دنوں سے وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں 228 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر ادلب میں وہابی دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں بھی 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ لڑائی تحریر الشام اور جند الملاحم کے درمیان ہوئی ہے جس میں طرفین کے 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

News ID 1877128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha