مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں سپینکئی بروند کے علاقے میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی بروند میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رہنما ولی جان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں سپینکئی بروند کے علاقے میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1877035
آپ کا تبصرہ