1 نومبر، 2017، 2:35 PM

فرانس میں دو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر

فرانس میں دو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر

فرانس میں جاری ملک گیردو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں جاری ملک گیردو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہوگئی۔ فرانس میں 13 نومبر 2015کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایمرجنسی لگائی گئی تھی جس کی مدت میں فرانسیسی پارلیمان نے جولائی میں چھٹی مرتبہ محدود توسیع کی تھی۔مقررہ مدت کی تکمیل پر یہ ایمرجنسی یکم نومبر کے روز خود بخود ختم ہو گئی ہے۔ فرانس میں اب سخت سکیورٹی ضوابط نافذالعمل ہو جائیں گے جن پر صدر ایمانوئل میکروں نے 30 اکتوبر کے روز دستخط کر کے قانونی شکل دی تھی۔

News ID 1876362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha