مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں موسلا دھار بارشوں سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہزاروں ایکٹر فارم لینڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوب مشرقی علاقے "لیگوریا" میں ایک ماہ سے جاری شدید بارشوں کے بعد سڑکیں اور نشیبی آبادیاں زیر آب آگئیں ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 67 سالہ ایک شخص لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کو سیلابی صورت حال کی وجہ سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
![اٹلی میں سیلاب سے تباہی اٹلی میں سیلاب سے تباہی](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2012/08/834039.jpg)
مہر نیوز/16 نومبر/ 2014 ء : اٹلی میں موسلا دھار بارشوں سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہزاروں ایکٹر فارم لینڈ کو نقصان پہنچا ہے۔
News ID 1844483
آپ کا تبصرہ