مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اقدامات جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران بارڈرمینجمنٹ اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اقدامات جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا ہے۔
News ID 1876341
آپ کا تبصرہ