8 اکتوبر، 2017، 10:19 AM

امریکہ کودوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا نشہ ہوگیا ہے

امریکہ کودوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا نشہ ہوگیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کودوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا نشہ ہوگیا ہے اگر امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا اور اس سے خارج ہوا تو اس صورت میں ایران بھی اس معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کودوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا نشہ ہوگیا ہے  اگر امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا اور اس سے خارج ہوا  تو اس صورت میں ایران بھی اس معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ میں مدد نہیں کررہا بلکہ دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں اقدام کررہا ہے اگر امیرکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی کوشش کی تو ایران بھی اس معاہدے سے خآرج ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور وہ علاقائی ممالک کا خیر خواہ نہیں خطے کے عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد تاریخی اشتباہ اور غلطی ہے کیونکہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہےامریکہ عرب ممالک کے ذریعہ خطے میں اپنے طویل المدت مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور خطے کے عرب ممالک کو اسرائیل کا اتحادی اورغلام بنانا چاہتا ہے۔

News ID 1875795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha