25 ستمبر، 2017، 1:19 PM

دبئی کے ہسپتال میں دنیا کی وزنی ترین خاتون کا انتقال

دبئی کے ہسپتال میں دنیا کی وزنی ترین خاتون کا انتقال

مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی کا دبئی کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی کا  دبئی کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 500 کلو وزنی ایمان کا ہندوستان میں علاج جاری تھا جس کے بعد 4 مئی 2017 کو اسے علاج کی غرض سے دبئی کے برجیل ہسپتال میں داخل کیا گیاجہاں 20 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم ایمان کے علاج پر مامور تھی اور اس کے وقفے وقفے سے مختلف ٹیسٹ کے کیے گئے ۔ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق ایمان دل کے مرض میں مبتلا تھی جب کہ اس کے گردوں نے بھی کام چھوڑ دیا تھا جو موت کی وجہ بنا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر وہ چل بسیں۔

News ID 1875513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha