مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اجتماعی زيادتی کا شکار ہونی والی لڑکی کا سنگا پور میں انتقال ہوگیا ہے۔ زیادتی کا شکار ہونی والی لڑکی کو علاج کیلئے جمعرات کی صبح ہندوستان سے سنگاپور منتقل کیاگیاتھا، سنگاپور کے ماوٴنٹ الزبتھ ہسپتال میں زیر علاج لڑکی کی حالت بدستور نازک تھی ڈاکٹرزکے مطابق متاثرہ لڑکی کو گہری دماغی چوٹ آئی تھی جس کے بعد اُس کے زندہ بچنے کے امکان کم تھے۔ذرائع کے مطابق ماوٴنٹ الزبتھ اسپتال میں متاثرہ لڑکی رات سوا دو بجے انتقال کر گئی۔اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ 16 دسمبر کو نئی دہلی میں پیش آیا تھا جب لڑکی اپنے ایک دوست کےہمراہ چارٹرڈ بس میں سوار ہوئے تھے۔ بس میں سوار کچھ افراد نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی، پھر دونوں کو مارا پیٹا گیا اور خاتون سے جنسی زیادتی کی گئی۔ اس کے بعد دونوں کو چلتی بس سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔اس بہمیانہ واقعہ کے خلاف نئی دہلی سمیت ہندوستان کے متعدد شہروں میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں، ان مظاہروں کے بعد حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔پولیس نے اس جنسی کیس میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
مہر نیوز/ 29 دسمبر/ 2012ء: ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اجتماعی زيادتی کا شکار ہونی والی لڑکی کا سنگا پور میں انتقال ہوگیا ہے۔
News ID 1778425
آپ کا تبصرہ