مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی بھی اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ اور دست درازی سے محفوظ نہیں رہیں پولیس نے 4 اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر ٹیکسٹائل فیم سمرتی ایرانی دفتر سے اپنی رہائشگاہ جانے کیلئے گاڑی میں نکلیں تو ایک کار میں سوار نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی، آوازیں کسیں اور گاڑی کا کئی کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ سمرتی نے پولیس کو مطلع کیا تو چانکیا پوری تھانے کی ٹیم نے پیچھا کرکے 18 سے 20 سال کے ان 4 نوجوانوں کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی بھی اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ اور دست درازی سے محفوظ نہیں رہیں پولیس نے 4 اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔
News ID 1871508
آپ کا تبصرہ