7 نومبر، 2009، 9:00 PM

پشاور

پشاور میں سوائن فلو میں مبتلا افغان خاتون کا انتقال

پشاور میں سوائن فلو میں مبتلا افغان خاتون کا انتقال

پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل سوائن فلو میں مبتلا افغان خاتون انتقال کا انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل سوائن فلو میں مبتلا افغان خاتون انتقال کا انتقال ہوگيا ہے۔ پشاور میں ڈاکٹروں نے جمعہ کو ہی اس مریضہ کے سوائن فلو میں مبتلا میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق  لطیفہ نامی خاتون سوائن فلو میں مبتلا تھی اور سنیچر کی صبح اس مرض سے اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریضہ کے ورثاء اس کی لاش افغانستان لے گئے ہیں۔

لطیفہ کا تعلق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند سے ہے اور انہیں چند دن پہلے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

 

News ID 978791

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha