24 جولائی 2017 - 15:11
اردوغان قطر پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سعودی عرب، اور کویت کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سعودی عرب، اور کویت کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔ ترکی کے صدر اردوغان عرب ممالک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے قطر سے 13 مطالبات میں قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ترکی کے صدر نے عرب ممالک میں جاری بحران میں قطر کی حمایت کا اعلان کیا اور قطر کے محاصرے کو غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل قراردیا ہے۔

News Code 1874091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =