3 جولائی، 2017، 10:57 AM

فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی

فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ کے نتیجے 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ کے نتیجے 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق دو نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10بجے مسجد کےباہر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجےمیں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دو نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،جن کی تلاش جاری ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

News ID 1873603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha