مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 500 کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس نے موصل قدیم میں ایک کارروائی کے دوران 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ عراقی پولیس کے کماںڈر شاکر جودت کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردی فوجی لحاظ سے ختم ہوگئے ہیں لہذا وہ اپنی شکست اور ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔عراقی پولیس نے موصل سے فرار کرنے والے 500 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے یہ دہشت گرد عراقی شہریوں کے ہمراہ شہر سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 500 کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1873524
آپ کا تبصرہ