جرمنی کی قطر کے بحران کو حل کرنے میں ایران کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف

جرمنی کے وزير خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں قطر کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کےمثبت اور تعمیری کردار کی تعریف کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزير خارجہزیگمار گیبرل  نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  کے ساتھ ملاقات میں قطر کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کےمثبت اور  تعمیری کردار کی تعریف کی ہے۔جرمنی کے وزير خارجہ نے قطر کا بحران پیدا کرنے والے ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بحران کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے اسے مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کریں۔

برلن میں جرمنی اور ایران کے وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور جرمنی اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدام اٹھا رہے ہیں۔

News Code 1873484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =