مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان شہر جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں جج سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم حملہ آوروں نے جج کو نشانہ بنانے کیلئے بم دھماکہ کیا ، دھماکے میں جج سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے جو دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانے اور شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
افغان شہر جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں جج سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔
News ID 1873322
آپ کا تبصرہ