مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک پر دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے دو واقعات پیش آئے،پہلے ایرانی پارلیمنٹ پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے کچھ دیر بعد خاتون سمیت 2دہشت گردوں نے حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار پر بھی خودکش دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔مزار پر حملہ آور خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک پر دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔
News ID 1873026
آپ کا تبصرہ