5 جون، 2017، 1:23 AM

کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 شیعہ جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 شیعہ جاں بحق

پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سےشیعہ برادری سے تعلق رکھنےوالی ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سےشیعہ برادری سے تعلق رکھنےوالی ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون موٹرسائیکل پرہزارہ ٹاؤن سے مری آباد جارہے تھے کہ سپینی روڑ پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔دونوں افراد نے گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی دوم توڑ دیا تھا بعد ازاں پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور دہشت گرد موٹرسائیکل پر سوار تھے اور واقعے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ تاحال کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور وہابی دہشت گردوں کے سہولتکاروں کو وفاقی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

News ID 1872975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha