مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کررہی ہے سعودی حکومت نے العوامیہ کے بعد قطیف میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے قطیف میں بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی شاہراہ پر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دورتک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس اورسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت شیعہ نشین علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کرکے شیعہ مسلمانوں کو کچلنا چاہتی ہے۔
سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کررہی ہے سعودی حکومت نے العوامیہ کے بعد قطیف میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے قطیف میں بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1872898
آپ کا تبصرہ