29 مئی، 2017، 12:31 AM

سعودی عرب اور قطر میں لفظی جنگ میں شدت / قطر پر اخوان المسلمین کی حمایت کا الزام

سعودی عرب اور قطر میں لفظی جنگ میں شدت / قطر پر اخوان المسلمین کی حمایت کا الزام

سعودی عرب اور قطر میں امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد لفظی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے سعودی عرب نے قطر پر مصر کی اخوان المسلمین جماعت کی حمایت کا الزام عائد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ڈویچہ ولہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد  لفظی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے سعودی عرب نے قطر پر مصر کی اخوان المسلمین جماعت کی حمایت کا الزام عائد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب خلیجی ریاستوں کے علاوہ امریکہ بھی قطر پر تنقید کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں ریاض میں ہونے والی امیرکی عربی اسلامی کانفرنس کو ابھی دو ہفتہ بھی نہیں ہوئے کہ سعودی عرب اور قطر میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے جس میں سعودی عرب نے قطر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اخوان المسلمین جماعت کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب اخوان المسملین کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔

قطر کے امیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کسی کو خق نہیں ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم حماس ، حزب اللہ لبنان اور اخوان المسملین جیسی تنظیموں کو دہشت گرد قراردے کوینکہ یہ تمام تنظیمیں اپنے ملکی مفادات کے لئے جد وجہد کررہی ہیں اور ان کا دوسرے ممالک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امیر قطر نے تلویحی طور پر کہا ہے کہ سعودی عرب القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کو مالی مدد فراہم کررہا ہے۔

News ID 1872816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha