مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین اور دیگر عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں اسپتال ذرائع کے مطابق معزول صدر مرسی کے حامیوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 200 افراد ہلاک اور 8000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی دستوں نے اخوان المسلمین کے کئی ارکان کو گرفتار بھی کرلیا ہے ذرائع کے مطابق قاہرہ آج اخوان المسملین اور سکیورٹی دستوں کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے سعودی عرب ، کویت ،امارات، امریکہ اور اسرائیل ، مصر کی عبوری حکومت کی حمایت کررہے ہیں جبکہ قطر کی دلی ہمدردیاں اخوان المسملین کے ساتھ ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصر کے بحران میں سعودی عرب براہ راست شریک ہے مصری عوام ، شامی عوام ، افغانی عوا م اور عراقی عوام کے خون میں سعودی عرب کے حکام کے ہاتھ رنگین ہیں سعودی عرب کے حکام خطے میں امریکی منصوبوں پر عمل کررہے ہیں سعودی عرب علاقہ میں دہشت گردی کو دوسرے ممالک میں فروغ دے رہا ہے۔ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ