9 مئی، 2017، 12:34 AM

عراقی صدر کو سعودی عرب میں امریکی - اسلامی اجلاس میں دعوت

عراقی صدر کو سعودی عرب میں امریکی - اسلامی اجلاس میں دعوت

سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی دورے کے دوران امریکی اسلامی اجلاس میں عراق کے صدر فواد معصوم سمیت بعض اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی دورے کے دوران امریکی اسلامی اجلاس میں عراق کے صدر فواد معصوم سمیت بعض اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو بھی دعوت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔ جس کے بعد ٹرمپ کی خلیج فارس کے عرب رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرائی جائۓ گی  اور اس کے بعد امریکی اسلامی اجلاس میں دوسرے ممالک کے رہنماؤں سے امریکی صدر کی ملاقات ہوگی۔ سعودی عرب نے اس سلسلے میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور بعض دیگر رہنماؤں  کو بھی مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک بہت بڑی امریکی سازش کا حصہ ہے جبکہ اللہ تعالی بڑے اور چھوٹے شیطان کی سازش کو پہلے کی طرح اب بھی ناکام بنادےگا اور سچے مسلمانوں کو امریکی شیاطین سے محفوظ رکھےگا۔

News ID 1872352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha