2 اپریل، 2017، 1:37 PM

کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال

کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنمائوں نے کہا کہ مودی کشمیر کا دورہ اس وقت کررہے ہیں، جب وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اورہندوستانی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ،گرفتاریاں اور لوگوں کو بینائی سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مودی کے دورہ کشمیر اور عوامی  مظاہروں کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے وادی میں سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
 ہندوستانی وزیر اعظم ایک ٹنل  کا افتتاح کرنے کیلئے آج کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔

News ID 1871505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha