مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خود کش بمبار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بمبار نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تا ہم اس سے کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق داعش بمبار کی عمر25 سے 30سال کے درمیان تھی، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس نے ایئر پورٹ کے مرکزی داخلی راستے کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی یہ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں ہونے والا دوسرا خود کش حملہ ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خود کش بمبار ہلاک ہو گیا۔
News ID 1871335
آپ کا تبصرہ